شہباز شریف

مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار محمد امیر اور شہری کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ وام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے