ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستان نے اصلاحات پر عمل کیا تو معاشی بحالی اس سال سے شروع ہو جائے گی۔ ایشیائی بینک

اسلام آباد (پاک صحافت) ایشیائی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اصلاحات پر عمل کیا تو معاشی بحالی اس سال سے شروع ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار کرنا پڑے گا جبکہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی اونچی سطح پر رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی بحالی اور اصلاحات کے لیے اہم چیلنج ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی اور سیلاب کے باعث سکڑ گئی، پاکستان میں گزشتہ سال گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ مہنگائی رکارڈ کی گئی، اگر اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو معاشی بحالی کا عمل اس سال سے شروع ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال زرعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی امید ہے جبکہ تعمیراتی شعبہ میں لاگت بڑھنے اور ٹیکس میں اضافے سے ترقی متاثر ہوئی ہے، ملک میں آئندہ مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا اندازہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے