انسٹاگرام

انسٹاگرام ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) انسٹاگرام نے اپنے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف کرانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔  اس حوالے سے فیس بک کی ترجمان کرسٹن پائی کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بہت سے صارفین بذریعہ کمپیوٹر انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں لہٰذا اس تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ہم ڈیسک ٹاپ براؤزر کے ذریعے انسٹاگرام فیڈ کو بہتر بنانے کی جانچ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انسٹاگرام ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کی آزمائش کررہا ہے جس کے تحت صارفین پلیٹ فارم پر موبائل فون کے علاوہ ڈیسک ٹاپ کے ذریعے بھی فوٹو اور ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے اس فیچر کا محدود پیمانے پر استعمال بھی نظر آرہا ہے جسے صارفین کی جانب سے سپورٹ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیسک ٹاپ صارفین بذریعہ ڈیسک ٹاپ انسٹاگرام پر فوٹوز اور ویڈیوز کو شیئر کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے، آئیکون میں موجود + پر کلک کریں اس کے بعد کمپیوٹر سے فوٹوز اور ویڈیوز کا انتخاب کریں اور سائز منتخب کریں۔ اس کے بعد آپشن نیکسٹ پر کلک کرتے ہوئے فلٹر، برائٹنیس کا انتخاب کریں، آخر میں کیپشن اور لوکیشن منتخب کریں اور شیئر کریں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے