مرحوم اداکا ر شکیل یوسف کی وہ آخری خواہش جو ادھوری رہ گئی

کراچی (پاک صحافت) فلموں اور ٹیلی ویژن کے نامور مرحوم اداکار شکیل یوسف کی آخری خواہش ادھوری رہ گئی۔ اس بات کا انکشاف پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار احتشام الدین نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ہدایت کار نے اپنی اور مرحوم لیجنڈری اداکار شکیل یوسف کی آخری گفتگو کا خلاصہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انسٹاگرام پر معروف ہدایت کار احتشام الدین نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکیل یوسف کی خواہش تھی کہ ان کی زندگی کا آخری کھیل، ایک یاد گار کردار کرلیا جائے، جسے انور مقصود لکھیں اور احتشام الدین ڈائریکٹ کریں۔

واضح رہے کہ اسی حوالے سے بات کرنے کے لئے شکیل یوسف نے گزشتہ ماہ احتشام الدین سے رابطہ کیا تو احتشام الدین نے ان کی اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے اس درخواست کے ساتھ قبول کرلیا کہ اس کھیل کو آخری نہ کہا جائے جس پر شکیل یوسف نے ان سے کہا کہ ’آرٹسٹ ہوں اور جانتا ہوں کہ پردہ کب گرنے والا ہے اس لئے چاہتا ہوں کہ جس لائن پر پردہ گرے وہ لائن تماشائیوں کے ساتھ ہمیشہ رہے‘۔

ہدایت کار کے مطابق مرحوم لیجنڈری اداکار 85 برس کی عمر میں بھی اپنے ڈرامے کے لئے بہت پرجوش تھے اور ان کی آواز سے محسوس نہیں ہوتا تھا کہ وہ دنیا چھوڑنے والے ہیں۔ یاد رہے کہ شکیل یوسف کا انتقال 29 جون 2023 کو 85 برس کی عمر میں علالت کے بعد ہوا، جس کی وجہ سے ان کی آخری خواہش ادھوری ہی رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے