پی ٹی آئی

تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

ملتان (پاک صحافت) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما راؤ یاسر نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ رہنما راؤ یاسر نے کہا ہے کہ 9 مئی تاریخ کے سیاہ دنوں میں لکھا جائے گا، ان واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما راو یاسر کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی تحریک انصاف اگر نہیں ہے تو ہم تحریک انصاف کو چھوڑتے ہیں، کارکنان جیلوں میں بے یار و مدد گار ہیں، ہم کسی کے دباؤ میں آ کر پارٹی نہیں چھوڑ رہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی متعدد رہنماوں کی جانب سے پارٹی سے علحیدگی کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

اپوزیشن تحریک سے نمٹنے کیلئے ن لیگی حکومت کی اسٹریٹیجی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن تحریک سے نمٹنے کیلئے ن لیگی حکومت نے اسٹریٹیجی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے