شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کو آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے، اس معاہدے سے پاکستان کو آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کی دھجیاں اڑائیں لیکن اب آئی ایم ایف شرائط پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

تٖفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل ن لیگ نے چین کے ساتھ مل کر سی پیک شروع کیا، نوازشریف نے چینی صدر کے ساتھ مل کر سی پیک کے سفر کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کا منصوبہ پروان چڑھا اور اس منصوبے کے تحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بارے میں کہا کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظوری ہوجائے گی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کوآگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے