میٹا کا ٹویٹر کو ٹکر دینے والی ایپ ”ٹھریڈز“ 6 جولائی کو لائیو کرنے کااعلان

(پاک صحافت) فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹانے ٹویٹرکی طرز پر تیار کی گئی ایپ“ٹھریڈز“ کو6 جولائی کا لائیو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیش بورڈ بہت حد تک ٹویٹر سے مشابہہ ہے جو انسٹاگرام لنک کے ساتھ کام کرے گا، اسے ٹیکسٹ اور گفتگو کی طرز پر ایپ میں ڈھالا گیا ہے جوایک طرح سے ٹویٹر کی متبادل ہی ہے، اور اس کے پیچھے والے حصہ پر دو اہم عوامل ہیں۔ دوسری جانب ٹویٹر نے اب ٹویٹر ڈیک کیلئے بھی ویریفائڈ اکاؤنٹ کی شرط لگادی ہے جس کے اثرات سامنے آئیں گے، خیال ہے کہ اس سے ایلون مسک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سبسکرپشن کی جانب متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ میٹا کی ’تھریڈز‘ ایپ ہرطرح سے مفت ہوگی، اس میں پوسٹ اور الفاظ کی کوئی حد بھی نہیں رکھی جائے گی۔ خیال رہے کہ ایلون مسک کے فیصلوں سے مقبول ہوئی ٹویٹر ایپ کو بہت دھچکا لگا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بڑی شخصیات اسے چھوڑ کر متبادل ایپ پر جاچکی ہیں۔ دوسری اہم وجہ، خود ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان بھی چپقلش جاری ہے جو کئی سطح تک بڑھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے