شہباز گل

شہباز گل کے منہ پر سیاہی پھینکنے سے آنکھ میں انفیکشن

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے منہ پر سیاہی پھینکنے سے ان کی آنکھ میں انفیکشن ہو گیا،  ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا، شہباز گل کی آنکھ میں سیاہی گرنے سے انفیکشن ہوگیا، واضح رہے کہ ن لیگی کارکنان کی جانب سے شہباز گل پر سیاہی پھینکی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا  تھا کہ لیگی کارکنوں کی جانب سے سیاہی آنکھ پر پھینکی گئی، سیاہی میں موجود کیمیکل نے میری آنکھ میں انفیکشن کردیا، ڈاکٹرز نے بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگائی ہے۔  خیال رہے کہ وفاقی وزرا نے شہبازگل پر سیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی تھی، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حرکتوں سے تلخیاں بڑھیں گی، کالے کرتوت دوسروں پر سیاہی پھینکنے سے نہیں مٹیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل لاہور ہائیکورٹ میں ترک کمپنی کے ملازم کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے لئے پیش ہوئے تو اس دوران مسلم لیگ نے کے کارکنوں نے انہیں انڈے مارنے کی کوشش کی جبکہ ایک کارکن نے سپاہی پھینک دی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال پر جوتے سے حملہ کیا تھا، جس کے ردعمل میں ن لیگی کارکنوں نے شہباز گل پر سیاہی پھینک دی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے