مایا علی

مایا علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مایا علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ خیال رہے کہ  فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کو اس سال فلم فیئر یو اے ای کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کےحوالے سے اظہارِ خیال کیا، اداکارہ نے  اپنے دوستوں اور مداحوں کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔مایا علی نے میگزین کا سرورق انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی نے یہ بھی لکھا کہ ’میں آپ کی بے پناہ محبت اور حمایت کی شکرگزار ہوں۔‘ خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مایا علی کے دوستوں، بشمول اسٹائلسٹ نبیلہ، نے اداکارہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے