بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے اپنا واٹس ایپ بلاک ہونے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔

اداکار نے کہا کہ 36 گھنٹوں سے زیادہ ہوگئے میرا واٹس ایپ اکاؤنٹ کام نہیں کررہا۔ سیکڑوں ضرورت مند لوگ مدد کے حصول کیلئے کوشش کررہے ہوں گے۔ واضح رہے کہ سونو سود نے کورونا وبا کے دوران ممبئی میں اپنا ہوٹل میڈیکل پروفیشنلز کے حوالے کردیا تھا اور وہ اب بھی فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

اداکار نے 2020 میں لگنے والے لاک ڈاؤن کے دوران دوسرے شہروں سے آنیوالے مزدوروں کو ان کے گھروں پر بھجوانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا تھا۔ سونو سود آج کل اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم فتح کے لیے تیاریاں کررہے ہیں۔ یہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ہے جس میں جیکولین فرنینڈز ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ فلم سائبر کرائم کی ہولناکیوں پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار

فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے

(پاک صحافت) پاکستانی اداکار فیصل قریشی اہلیہ ثناء فیصل کے لیے اسٹائلسٹ بن گئے، ویڈیو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے