مفتاح اسماعیل

پی ٹی آئی کیجانب سے عائد الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ن لیگ دور کے پراجیکٹس پر الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور ان کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کہتی ہے کہ بجلی بنانے کی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا، اگر ایسا ہے تو پی ٹی آئی حکومت کے دور میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے۔ اصل وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صنعتی شعبے کو مناسب نرخ پر بجلی فراہم ہی نہیں کر سکی۔

مفتاج اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ بھیکی، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی میں لگائے جانے والے پلانٹس نیپرا کی طرف سے مقرر کردہ قیمت سے ایک ارب ڈالر سستے لگے۔ اگر ان پلانٹس کے لگانے میں کک بیکس شامل تھے تو حکومت سارا ریکارڈ رکھنے کے باجود کیس بھی نہیں بنا سکی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پلانٹس بجلی استعمال کریں یا نہ کریں ادائیگی کرنے کی بنیاد پر ہی لگے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے