مرتضی وہاب

اگر کیسز میں کمی نہ آئے تو سخت اقداما ت پر مجبور ہوںگے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اگر صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی نہ آئے تو سخت سے سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے تاکہ کورونا پھیلاو کو روک سکیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے شہری حفاظتی اقدامات کریں، ماسک پہنیں، تیس سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے بھی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہو چکا ہے، زیادہ سے زیادہ عوام ویکسین لگوائیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف کراچی میں 26فیصد تک مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ حکومت کو دوبارہ سخت فیصلوں پر مجبور نہ کیا جائے، سندھ حکومت کو پابندیاں لگانے کا شوق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران 31 ہزار افراد نے ویکسی نیشن کرائی، ویکسین لگانے سے متعلق منفی باتوں پر توجہ نہ دیں اور ویکسین ضرور لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے