کورونا وائرس

کورونا وائرس کے حملوں میں شدت، 24 گھنٹوں میں 141 اموات، 4199 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس  کے حملوں میں شدت آگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس کے مزید 141 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 220 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4199 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہو گئی ہے، تاہم اس وقت ملک بھر میں 25 ہزار 220 ایکٹو کورونا کیسز ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  4 لاکھ 24 ہزار 139 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، تین لاکھ 68 ہزار 724 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ چھ ہزار 698 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔ سندھ میں 48 ہزار 717 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔ پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں تین لاکھ 83 ہزار 742 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ، 11 ہزار 633 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ 47 ہزار 698 افراد ریکور ہوئے ، 24 ہزار 411 افراد افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کورونا سے متاثرہ تیسرا بڑا صوبہ ہے  جہاں ایک لاکھ 58 ہزار 243 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، ایک لاکھ 45 ہزار 804 افراد علاج معالجہ کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ چار ہزار 839 افراد جاں بحق ہوئے ، کے پی میں سات ہزار 600 مریض زیر  علاج ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 96 ہزار 980 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 855 افراد  جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ ہزار 630 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے