جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کیجانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی نے نئے بلدیاتی قانون کو مسترد کرتے ہوئے اکتیس دسمبر کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت مزار قائد سے تبت سینٹر تک حق دو کراچی کو مارچ ہوا جس میں خواتین، بچوں اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کو خیرات نہیں حق چاہیے، 1100 ارب روپے کا حساب دیا جائے۔

شرکا سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، بدقسمتی سے اقتدار میں آنے والی سیاسی جماعتیں گملوں میں پھلی پھولیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو یتیم خانہ بنا دیا گیا لیکن وہ بتانا چاہتے ہیں کہ کوئی کراچی کے حق پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا، شہر کو بے اختیار میئر نہیں چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے