شہبازشریف

عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم

نیویارک (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماوں سے سائیڈ لائنز میں ہونے والی ملاقاتوں میں انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عالمی رہنماوں سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدام کی ضرورت کو اجاگر کیا، انہیں میں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان معیشت اور تجارت کے شعبوں میں شراکت داری کرنے کا خواہش مند ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے