عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کا کام اور خاندان کے درمیان توازن قائم کرنے کی خواہش کا اظہار

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کام اور خاندان کے درمیان توازن قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میں نے سنیما میں 10 سال مکمل کیے تو اس دوران میری زندگی میں بھی کافی تبدیلی آتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ نے کہا کہ میرے خیال میں ایک وقت تھا جب میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنی نیند سمیت ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار تھی اور مسلسل کام اور شوٹنگ کرتی تھی لیکن اب میرا بھی ایک خاندان ہے اور میری ایک بیٹی اور شوہر ہے۔  اداکارہ نے کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میں نے ان 10 سال میں اپنے والدین، بہن اور دوستوں کے ساتھ وقت نہیں گزارا لیکن اب میں ایسا کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ یقیناً کبھی بھی کام کرنا نہ چھوڑیں لیکن زندگی میں کچھ توازن پیدا کرنے کی کوشش کریں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اکثر ہم ایسا نہیں کر سکتے۔  عالیہ بھٹ نے کہا کہ اگر مجھے کوئی کام نہیں ہوتا تو میں اکثر اپنے فون کو نہ دیکھ کر اپنی زندگی اور کام میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے