رانا ثناءاللہ

عمران خان 18 مارچ کو عدالت پیش نہ ہوئے تو سختی اپنانی پڑے گی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان 18 مارچ کو عدالت پیش نہ ہوئے تو سختی اپنانی پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ترجیح عمران خان کو گرفتار کرنا نہیں، انہیں مجبور کرنا ہے کہ وہ عدالتوں میں پیش ہو جائیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ عمران خان ریلیاں نکالیں اور عدالتوں پر دھاوا بولیں مگر عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔ عمران خان کو جلسہ کرنے میں تو کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور ہائیکور ٹ میں پیش ہو رہے ہیں، سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے