ٹک ٹاک

پابندیوں کے باوجود سال 2021 کے دوران ٹک ٹاک نے تمام ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (پاک صحافت) بھات رت میں بین ہونے اور امریکی پابندیوں کے باوجود شارٹ ویڈیو شیئرنگ چین کی مقبول ایپ ٹک ٹاک نے تمام ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ Appfigures کے جاری  کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز میں ٹک ٹاک سرفہرست ہے، جسے اس سال 58 کروڑ 60 لاکھ سےزیادہ نئے صارفین نے  ڈاؤن لوڈ کیا۔

سوشل میڈیا کا ہماری زندگی میں اثر اتنا بڑھ چکا ہے کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز میں بڑی حد تک سوشل میڈیا ایپس شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کے بعد اس فہرست میں دوسرا نمبر انسٹا گرام کا ہے جسے رواں سال میں 56 کروڑ 60 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ میٹا ایپس فیس بک اور واٹس ایپ بالترتیب  47 کروڑ 40 لاکھ اور 44 کروڑ 40 لاکھ بار ڈاؤن لوڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں  چوتھے نمبر پر رہے جبکہ ٹیلی گرام نے واٹس ایپ کی پرائیویسی سے متعلق تنازعہ کی وجہ سے  اپنے سبسکرائبر ز میں 36 کروڑ50 لاکھ  نئے صارفین کا اضافہ کیا۔ اسنیپ چیٹ، میسینجر ، زوم ، کیپ کٹ اور گوگل میٹ نے بھی 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلیکیشنز کی فہرست میں جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے