انڈا کھانے کے نقصانات

انڈا کھانے سے موت کا خطرہ 14 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، نئی تحقیق

بیجنگ (پاک صحافت) چینی ماہرین کے مطابق انڈا کھانے سے موت کاخطرہ 14 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ نئی تحقیق رپورٹ کے مطابق ایک دن میں صرف آدھا انڈا کھانے سے بھی موت کا خطرہ 7 فیصد تک بڑھتا ہے، انڈا ابلا ہو، تلا ہو یا دیگر طریقے سے تیار کردہ ہو تمام صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔ چینی ماہرین صحت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو شخص ایک دن میں پورا انڈا کھاتا ہے اس کی موت خطرہ 14 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سفیدی اور زردی سمیت صرف آدھا انڈا بھی انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  انڈے میں چربی اور کولیسٹرول کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، کوشش کریں کہ انڈے کی صرف سفیدی استعمال کی جائے، یا پھر متبادل کے طور پر کوئی دوسری غذا کا انتخاب کریں، اندے کھانا کینسر اور عارضہ قلب کا موجب بن سکتا ہے۔ شہری شریانوں، دل اور فالج کی بیماریوں کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب بعض طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ انڈوں میں وٹامنز اور معدنیات پائی جاتی ہیں جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ لیکن نئی تحقیق کے بعد انسانوں کو چاہیے کہ وہ زردی استعمال کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ ماضی کے تحقیق کے مطابق دیگر غذا کے ساتھ انڈا کھانے سے ہمارے جسم میں وٹامن کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ مثال کے طور پر سلاد کے ساتھ ایک انڈے کا اضافہ جسم میں سلاد سے ملنے والی وٹامن ای کی مقدار بڑھا سکتا ہے، ایک انڈے کی زردی میں تقریباً 185 ملی گرام کولیسٹرول ہوتا ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق انڈوں میں موجود کولیسٹرول صحت کے لیے زیادہ خطرناک نہیں ہے، کولیسٹرول زیادہ خطرناک تب ہوتا ہے جب وہ خون کی نالیوں میں موجود آکسیجن کے ساتھ مل کر ’آکسائڈائز‘ ہو جاتا ہے۔ تاہم ان کے مطابق انڈوں میں موجود کولیسٹرول کے ساتھا ایسا نھیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے