بلاول بھٹو

سلیکٹڈ کو مزید برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

حیدرآباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کسانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا ہاری کسان بھوکا سو رہا ہے، غربت میں مارا پھر رہا ہے ، پاکستان جو ایک زرعی ملک کے نام سے پہچانا جاتا تھا ، زرعی معیشت ریڑ کی ہڈی کی طرح ہے، اس سلیکٹیڈ نے ہماری ریڑ کی ہڈی توڑ دی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ سلیکٹڈ کو مزید برداشت نہیں کریں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کسان مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے غریب اور مظلوم کا ساتھ دیاہے، ذوالفقار بھٹو نے کسانوں کو ان کے مالکانہ حقوق دلوائے۔ عمران نے معیشت کو گرا دیا ہے، ملک میں بحران پیدا کر کے کسانوں کو نقصان پہنچایا جاتاہے ، عمران خان کی نالائق حکومت نے ٹڈی دل کے بحران کے دوران بھی کسانوں کو لاوارث چھوڑا دیا تھا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قائد سے وفا نہ کرنے والے عوام سے کیا وفا کریں گے، حیدرآباد کے عوام ان کی حقیقت جانتے ہیں، ملک مخالف نعروں پر تالیاں بجانے والے عوام کے دشمن ہیں، حیدرآباد کا جیالا میئر لائیں، دن رات مل کر کام کرونگا۔ جمہوری اور آئینی طریقے سے کٹھ پتلی کا خاتمہ کریں گے، کٹھ پتلی نظام کاخاتمہ کر کے عوامی راج قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے