گوگل چیٹ بوٹ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، میڈیکل ٹیسٹ میں پاس

(پاک صحافت) گوگل کے مصنوعی ذہانت رکھنے والے چیٹ بوٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے امریکی میڈیکل لائسنسنگ کا امتحان پاس کر لیا، تاہم اس میں ابھی ایک انسان ڈاکٹر کی مہارت کی کمی ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں شائع ہونے والے تحقیقی مطالعے میں  انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ہیلتھ چیٹ بوٹ میڈپام (Med-PaLM) نے میڈیکل کے امتحان میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈپام پہلا لینگوئج ماڈل ہے جس نے امریکا کے میڈیکل لائسنسنگ کا امتحان پاس کیا ہے اور یہ کامیابی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ نئے تحقیقی مطالعے میں گوگل کے تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ چیٹ بوٹ کا میڈیکل کے امتحان میں پاس کرنے کیلئے مطلوبہ نمبر حاصل کر لینا ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے تاہم ابھی بھی وہ انسان ڈاکٹروں کے مقابلے میں پیچھے ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں میڈیکل کا امتحان پاس کرنے کیلئے میڈیکل کے طالبعلم یا فزیشن کیلئے 60 نمبر لینا ضروری ہوتا ہے جبکہ چیٹ بوٹ نے امتحان پاس کرنے کیلئے مطلوبہ نمبر یا اس کے قریب قریب نمبر حاصل کر لیے تھے۔ گزشتہ دسمبر میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مطالعے میں گوگل نے مصنوعی ذہانت پر مشتمل صحت سے متعلق جوابات دینے والے ٹول میڈ پام کا اعلان کیا تھا تاہم چیٹ جی پی ٹی کی طرح عام لوگوں کو میڈ پام تک رسائی تاحال حاصل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے