اداکارہ منشا پاشا

اداکارہ منشا پاشا کا رمضان میں وزن کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگا، ویڈیو وائرل

کراچی (پا ک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا وزن رمضان میں کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگا، جس کے وجہ سے اداکارہ پریشان ہو گئیں۔  خیال رہے کہ اداکارہ نے  فوٹو شیئرنگ کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں کا کہنا ہے کہ رمضان میں ویسے وزن گرنا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہو رہا،  وزن بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ منشا پاشا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ سیاہ لباس زیب تن کیے پریشان سی نظر آرہی ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ کو ویڈیو میں وزن بڑھنے پر افسوس کا اظہار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منشا پاشا وزن بڑھنے پر پریشان ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صنم جنگ کی جانب سے رمضان میں وزن بڑھنے جیسے مسائل پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو بلاگ جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

(پاک صحافت) اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے