مشتاق احمد

پی ٹی آئی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرینگے، رہنما جماعت اسلامی

پشاور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے صوبائی امیراور سینیٹر مشتاق احمد نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کو تیار ہیں۔  انہوں  نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی سے پاکستان کا پاسپورٹ گر چکا ہے، پہلے سے دھاندلی کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن میں فوج کی تعیناتی صوبائی حکومت پرعدم اعتماد ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے جاری بیان میں مزید کہا کہ شیڈول کے باوجود وزیراعظم کو دورہ دیر کو فی الفور کو روکا جائے،  یہ دھاندلی ہے یہ الیکشن کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی دوگنی بلکہ سونامی مہنگائی ہوگئی ہے، ادویات، پیٹرول، آئل اور دیگر قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے