اسرائیلی جنگی جرائم میں امریکا بھی برابر کا شریک ہے: حماس

اسرائیلی جنگی جرائم میں امریکا بھی برابر کا شریک ہے: حماس

غزہ (پاک صحافت)فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے عالمی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینیوں کے اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات پر امریکا کی مخالفت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی جرائم میں امریکا بھی برابر کا شریک ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم پر مظالم میں نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکا بھی ملوث ہے، عالمی فوج داری عدالت کی طرف سے جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت قابض دشمن کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں ‌کہا کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت شرمناک موقف ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کا عالمی فوج داری عدالت کی تحقیقات کے بارے میں موقف اسرائیلی ریاست کے جرائم میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن فلسطینی قوم کے خلاف جرائم میں پیش پیش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کا طرز عمل یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکا قانون سے بالا تر ہے، امریکا اور اسرائیل کے جرائم کا محاسبہ نہیں ہوسکتا، یہ مجرمانہ طرز عمل قابض دشمن کے جرائم کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے اور اس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی میں اور بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

مصری تجزیہ نگار

ایران جنگ نہیں چاہتا، اس نے ڈیٹرنس پیدا کیا۔ مصری تجزیہ کار

(پاک صحافت) ایک مصری تجزیہ نگار نے اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کی تعزیری کارروائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے