بلاول بھٹو زرداری

ملک میں بڑھتی مہنگائی عمران خان کی عوام دشمنی کی انتہا ہے ، پی پی چیئرمین

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ن ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی عمران خان کی عوام دشمنی کی انتہا ہے۔ مافیاز کی سرپرست عمران خان کی حکومت مہنگائی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، کم آمدنی والے گھرانے کیلئے زندگی گزارنا ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو شید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مافیاز کا سرپرست قرار دے دیا۔ بلاول کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے کم آمدنی والے گھرانے کیلیے زندگی گزارنا ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے۔ ایک سال میں بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں 29 فیصد تک کا اضافہ ہوا، عام آدمی آخر کہاں جائے؟

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام پس رہے ہیں، عمران خان کے سرمایہ دار دوست مہنگائی کر کے پیسہ بنارہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کپڑوں کی سلائی کی قیمتوں میں 4.5 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، عام آدمی عید کیلئے نئے کپڑے بنواتے ہوئے بھی اپنی جیب کو دیکھ رہا ہے، گھروں کے کرایوں کی مد میں 9.3 فیصد تک کے اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے