عمران خان ڈھائی سال سے  حکومت نہیں سیاست کر رہے ہیں

عمران خان ڈھائی سال سے  حکومت نہیں سیاست کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب

لاہور(پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈھائی سالوں سے ہم دیکھ رہے کہ عمران خان حکومت نہیں سیاست کر رہے ہیں،کسی بھی ادارے کو سیاست میں نہیں گھسیٹا، نہ ہی کسی ادارے کو سیاست میں مداخلت کی اجازت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے مسلط ہونے سے معیشت آلودہ ہوگئی، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا، سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو عوام کا آٹا اور دوائی چوری کرتا ہے، سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو بھارت، اسرائیل سے فنڈز منگوائے، اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈز لیے گئے۔

مزید پڑھیں: حکمرانوں کی نیت خراب ہے ، احسن اقبال کی حکومت پر تنقید

مریم اورنگزیب وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان  کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈھائی سال سے ریاست پر سیاست چمکا رہے ہیں، حکمرانوں نے اپنے مخالفین کو کال کوٹھریوں میں بند کر رکھا ہے، کشمیر کا سودا کیا گیا، سوال پوچھنے پر لیگی رہنماں کو جیل میں ڈالا جاتا ہے، اس وقت پاکستان پر مافیا مسلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نیازی سینیٹ کی سیٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، نوکریاں فرینڈز آف بنی گالا کو ملتی ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے پرائیویٹ اکائونٹس سے پیسے منگوائے گئے، 4 ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے گئے، فرخ حبیب کی عزت کا آج جنازہ نکل گیا۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی یا نیم صدارتی نظام لانے کی کوشش ہورہی ہے، سندھ کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دیں گے۔ حیدر آباد میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسائل کا حل آئین کی حکمرانی میں ہے، آج صوبوں کے حقوق چھیننےکی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے