انسٹاگرام

انسٹاگرام میں ایک اور زبردست فیچر کا اضافہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) انسٹاگرم نے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے ویڈیو اسٹوریز اور ریلیز کے لیے نئے ‘کیپشن اسٹیکرز’ متعارف کرائے ہیں جو ویڈیو کی آواز کو تحریر میں بدل دے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر حس سماعت کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے مددگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے صارفین کے لیے بھی کارآمد ہوگا جو ویڈیوز کو بغیر آواز کے دیکھنا چچاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو پہلے انسٹاگرام ایپ میں اسٹوریز یا ریلز کیمرا استعمال کرکے ایک ویڈیو ریکارڈ کرنا ہوگی یا فون گیلری سے کسی ویڈیو کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد اسٹیکر ٹرے کو اوپن کرکے وہاں نئے کیپشن اسٹیکر کو منتخب کرنا ہوگا جو آواز کو تحریر میں منتقل کردے گا۔

واضح رہے کہ صارف اسٹائل، کیپشن اور ٹیکسٹ کی پوزیشن اور رنگ کو بھی بدل کر اپنی ویڈیو کے مطابق کرسکے گا، پوسٹ ہونے کے بعد یہ کیپشن ویڈیو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ کمپنی کے مطابق آغاز میں یہ فیچر انگلش میں دستیاب ہوگا اور فی الحال انگلش بولنے والے ممالک تک محدود ہوگا مگر انسٹاگرام کی جانب سے اسے دیگر ممالک اور زبانوں میں بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا

میٹا نے واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش شروع کر دی

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹا گرام میں آرٹی فیشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے