کارتک آریان کا مداحوں کو سرپرائز ، ویڈیو وائرل

(پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کارتک آریان نے ممبئی کی میٹرو میں سفر کرکے مسافروں کو سرپرائز دے دیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کروڑوں روپے کی گاڑیاں اپنی ملکیت میں رکھنے والے بھارتی اداکار کارتک آریان کی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گردش کر رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں انہیں ممبئی کے ٹریفک سے پریشان ہوکر میٹرو سروس استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں اداکار کو سیاہ جینز اور ٹی شرٹ میں ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماسک کے باوجود مداح میٹرو ٹرین میں سوار اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھ کر پہچان جاتے ہیں۔ ان کے مداحوں نے بھی اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا اور اداکار کے ساتھ تصاویر بنواتے نظر آئے

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے