معاون خصوصی

عثمان ڈار نے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔  اس حوالے سے سرکاری حکام کا بتانا ہے کہ  کہ عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے بعد معاون خصوصی کا دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے۔ خیال رہے کہ عثمان ڈار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان تھے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے پی ٹی آئی رہنما و وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان ڈار کو  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا ہے۔ خیال رہے کہ عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے بعد معاون خصوصی کا دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے  اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بار بار نوٹس آ رہے تھے جس کے بعد وزیر اعظم کی مشاورت سے استعفی دیاہے۔ عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وہ  این اے 75 کی انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لوں گا۔ یاد رہے کہ  سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب 19 فروری کو ہوگا۔ خیال رہے کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار اور تحریک انصاف کے علی اسجد کے درمیان مقابلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے