نیشنل بینک آف پاکستان

نیشنل بینک آف پاکستان پر سائبر حملہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نیشنل بینک آف پاکستان پر سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بینک سسٹم متاثر ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کو سائبر حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ نیشنل بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بینکنگ نیٹ ورک پر آج رات حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بینکنگ خدمات متاثر ہوگئی ہیں اور انہیں روک دیا گیا ہے۔ لیکن بہت جلد اس مشکل کو دور کیا جائے گا۔

نیشنل بینک کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کی بروقت کارروائی سے کسی بھی قسم کا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بینکنگ سسٹم کو مزید مستحکم بنانے کے لئے آئندہ ملکی اور بین الاقوامی ماہرین سے استفادہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشینرز کی تنخواہیں نیشنل بینک کے ذریعے سے ہی دی جاتی ہیں۔ جبکہ کل سے نومبر کی یکم تاریخ بھی شروع ہورہی ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں کروڑوں شہری شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے