سراج الحق

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی سیاست میں کوئی فرق نہیں، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت)  جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں بھی اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کا وہی کلچر جاری ہے جو پی پی، نون لیگ کے دور میں ہوتا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق  منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کے ویڈیو اسکینڈل کے بعد سب سے اہم سوال یہ کھڑا ہو گیاہے کہ جو لوگ خود بک جاتے ہیں، وہ عوام کے حقوق کا تحفظ کیسے کریں گے؟ جماعت اسلامی کا شروع دن سے موقف ہے کہ نوٹوں، لوٹوں، بوٹوں اور جھوٹوں کی سیاست ختم ہونی چاہیے، بارہا کہہ چکا ہوں کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی سیاست میں کوئی فرق نہیں۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تینوں پارٹیوں کی سیاست میں فرق سمجھنا دانشمندی نہیں۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر وزیر اعظم یوٹرن لیتے ہیں تو پی ڈی ایم نے بھی استعفوں اور سینیٹ الیکشن سے متعلق اعلانات پر وہی کیا ہے، پھر کہتا ہوں کہ ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار طبقہ صرف لوٹ اور جھوٹ کے زور پر قوم پر مسلط ہے ۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مہنگائی کے ہاتھوں پاکستان کا ہر مرد اور عورت پریشان ہے، حکومت خواتین کو بلاسود قرضے دے اور نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔ خیال رہے کہ آخر میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے ۔ آنے والے دنوں میں بہاولپور ، ملتان ، فیصل آباد ، حیدر آباد اور دیگر شہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے