رانا ثناءاللہ

عمران خان الیکشن کو متنازع بنا کر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کو متنازع بنا کر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک میں ایک ہی دن انتخابات کاانعقاد چاہتی ہے، اگر پنجاب میں پہلے الیکشن ہوجاتے ہیں اور ہم جیت کر پنجاب میں حکومت بنا لیتے ہیں تو قومی اسمبلی کے انتخابات کے دوران باقی جماعتوں کے ساتھ زیادتی ہوجائے گی کیونکہ ہم صوبائی حکومت میں ہونے کی وجہ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کا شفاف ہونا بہت ضروری ہے، 70ء کی دہائی میں بھی متنازع الیکشن کرائے گئے جس کے نتائج سب سے سامنے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ دوبارہ متنازع الیکشن ہو تاکہ ملک میں انارکی پھیلانے کا موقع مل جائے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب عمران خان کو کوئی موقع نہیں دینا۔

انہوں نے کہا کہ 2017 تک ملک ترقی کی منازل طے کر رہا تھا لیکن پھر اسٹیبلشمنٹ نے ایک نااہل شخص کو قوم پر مسلط کردیا جس نے 4 سال میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا اور جاتے ہوئے آئی ایم ایف سے بھی معاہدے توڑ گیا جس کی وجہ سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے