دہشتگرد

تحریک طالبان کا اہم کمانڈر کراچی سے گرفتار

کراچی (پاک صحافت) تحریک طالبان  کے اہم کمانڈر کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان کے اہم کمانڈر ذاکر اللہ عرف شفیع اللہ کو گرفتار کرلیا ، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے  دہشت گرد نے تخریب کارروائی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد نے 2011میں حملہ کرکےایف سی اہلکاروں کوشہید اورزخمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل گرفتار دہشت گرد کے 2 ساتھی ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے ، دہشت گرد نے 2011 میں 60 راکٹ لانچرز ساتھیوں کے ہمراہ مہمند سے افغانستان منتقل کیے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 2012 میں دہشت گرد ذاکر اللہ اورساتھیوں نے باجوڑ میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جبکہ افغانستان سے آکر2014 میں 2 افراد کوقتل کیا اور پھر وہیں فرار ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر  میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار دہشت گردوں میں یاسین، اکرام اللہ عرف فیصل اور محمدخالد عرف عمر شامل تھے، جو شہر میں اپنے ناپاک عزائم رکھتے تھے۔ رینجرز کے مطابق ان میں سے دو دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے، دنوں دہشت گرد کراچی میں کارروائی کرنا چاہتے تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعد بلال عرف ہمایوں گروپ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے