عبدالقادر پٹیل

2030 تک پاکستان کی آبادی 285 ملین ہو جائے گی۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ آٹھ سال کے بعد پاکستان کی مجموعی آبادی دو سو پچاسی ملین ہوجائے گی، ہمیں آبادی پر کنٹرول کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی کا مسئلہ گلیوں محلوں کا ہے، ہمیں کس طرح اس کو محلوں گلیوں تک لے جانا ہے یہ حکومت کا کام ہے۔  پی پی پی نے سندھ میں اس حوالے سے کافی کام کیا ہے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ فیملی پلاننگ، پولیو یا کورونا جیسے مسئلوں میں مذہب کا تصادم ملتا ہے، ہمیں علمائے کی ہمیشہ مکمل حمایت ہوتی ہے۔ پولیو سے بچانے کیلئے قطرے پکانے والا 500 ہزار والا ورکر کو شہید کر دیا جاتا ہے، 60 پولیو ورکرز شہید ہو چکے ہیں، کورونا ویکسین لگانے کیلئے 73 سالہ بزرگ انکاری تھے، ان کا خیال تھا اس سے جسمانی مسائل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے