تعلیم کا فروغ ملک کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

تعلیم کا فروغ ملک کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد (پاک صحافت) نالج اکانومی کے فروغ سے متعلق اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا  کہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور تعلیم کا فروغ ملک کی اولین ترجیح ہے،پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملک کا مستقبل تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت نالج اکانومی کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، سیکریٹری منصوبہ بندی، سیکریٹری تعلیم ، پروفیسر شعیب خان، پروفیسر ناصر خان و سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں نالج اکانومی کے فروغ سے متعلق مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے عوامی مسائل پر توجہ کی ہدایت کر دی

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے وزیرِ اعظم عمران خان کو تعلیم کے فروغ سے متعلق منصوبوں اور اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جدید تعلیم یافتہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے، تعلیمی اصلاحات کا مقصد تعلیم کا فروغ اور طلباء کی شخصیات میں اعلیٰ اقدار اجاگر کرنا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نصاب میں سیرت النبی ﷺ کے مضمون کو شامل کرنے کا مقصد طلباء کو اسلامی تعلیمات دینا ہے۔

انہوں نے فنی تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ کی اہمیت پر خاص طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی و فنی تعلیم کے اداروں میں فراہم تربیت کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق یقینی بنایا جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مارکیٹ کے مابین تعلق کو مضبوط کرنے پر خاص توجہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے