رضا ربانی

رضا ربانی نے وفاقی حکومت کو خبردار کردیا

کراچی (پاک صحافت) پی پی رہنما رضا ربانی نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی آڑ میں سندھ کے اندرونی معاملات میں مداخلت غیرقانونی و غیرآئینی اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے دورہ سندھ کے دوران امن و امان کا بہانہ بناکر سندھ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے۔ جو کہ غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔

پی پی رہنما رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین نے پورا پنجاب جام کردیا تھا جبکہ وفاقی حکومت اس معاملے میں خاموش رہی جو وفاق کا دہرا معیاد ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو وفاقی وزراء وفاق اور سندھ کے درمیان تناو بڑھا کر اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے