مریم اورنگزیب

آخری سانس لیتی پی ٹی آئی حکومت کی سیاسی موت قریب ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلا م آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اس وقت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور اس کی سیاسی موت قریب آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت حکومت اور اس کے ترجمان پی ڈی ایم کی بڑھتی ہوئی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔ جس کی وجہ سے مخالفین کے خلاف گھٹیا بیانات دئے جارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں کوئی پروگرام نہیں دے سکی ہے جو اس کی ناکامی کی واضح دلیل ہے۔ جھوٹے بیانات سے نااہل حکومت نہیں بچ سکتی، بھٹکتی سیاسی روحیں اپنے مستقبل سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کے لئے جھوٹ کا راگ الاپ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے