بھارت کے منہ پر زوردار طمانچہ، نیویارک اسمبلی میں کشمیر ڈے سے متعلق قرارداد کو منظور کرلیا گیا

بھارت کے منہ پر زوردار طمانچہ، نیویارک اسمبلی میں کشمیر ڈے سے متعلق قرارداد کو منظور کرلیا گیا

نیویارک (پاک صحافت) مسئلہ کشمیر کو اندورنی معاملہ قرار دینے والے بھارت کے منہ پر اس وقت زوردار طمانچہ لگا جب نیویارک اسمبلی نے کشمیر ڈے سے متعلق قرارداد کو منظور کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ایوانوں میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دی گئی امریکا میں کشمیر ڈے منظور کرنے والی نیویارک پہلی ریاست بن گئی، ریاستی اسمبلی اور سینیٹ نے قرارداد کی متفقہ منظوری دی۔

رپورٹس کے مطابق قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد 5 فروری بطور کشمیر امریکن ڈے منانے کی قرارداد کو منظور کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کشمیر ڈے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قرارداد منظور کرنے پر اسمبلی ممبران کے شکرگزار ہیں۔

واضح رہے کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کے اعادے اور کشمیر میں بھارتی بدترین مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے پاکستانی قوم  نے یوم یکجہتی کشمیربھرپور انداز میں منا یا ، ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، اسلام آباد، مظفر آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں سیمینارز اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں یکجہتی واک کی قیادت کی۔

اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے لیے جدوجہد پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت نے پانچ اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کیا اور آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کےلیے غیر قانونی اقدامات کیے، حق خودارادیت یو این چارٹر میں موجود بنیادی حق ہے، غیر قانونی طور پر محکوم کشمیریوں کے اس حق سے انکار انسانی وقار کی نفی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، تنازعہ بھارتی ہٹ دھرمی اور وعدہ خلافی کی وجہ سے حل نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کر رہے ہیں، ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ انسانی المیے کو ختم کیا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں

فوجی

فلسطینی بچوں کے خلاف جرمن ہتھیاروں کا استعمال

پاک صحافت الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد جرمنی کے چانسلر نے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے