اسحاق ڈار

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی زردمبادلہ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر نہیں 10ارب ڈالر ہیں، کمرشل بینکس کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہونگے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دوست ممالک سے فنڈ آنے پر ذخائر جلد مستحکم ہوں گے، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک سے فنڈز منتقلی پر یہ ذخائر بہت جلد مستحکم ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کےذمہ واجب الادا قرض بروقت واپس کیا جا رہا ہے، حالانکہ امریکا سمیت کسی بھی ملک کے قومی قرضے میں کمی نہیں آئی۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی بتایا کہ قرض واپس کردینے کے بعد دوبارہ حاصل کرنا ایک وقت طلب کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے