سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک

بنوں (پاک صحافت) دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے میں آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔  گزشتہ رات بنوں کے علاقے نورار میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ بھاری مقداد میں گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ تینوں دہشت گرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے