الیکشن

کراچی اور حیدر آباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل

کراچی (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی جانب سے دوہری لسٹوں کا الزام رد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ کا محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنایا جائے گا اورکراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن پرانی ووٹر لسٹوں پر ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن کا شیڈول تبدیل نہیں ہوا صرف تاریخ ملتوی ہوئی، 29 اپریل کو بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر کوئی نئی لسٹ نہیں تھی، نئی یونین کونسل اور وارڈ بنانا صوبائی حکومت کی اتھارٹی ہے، نئے وارڈ اور یونین کونسل بننے کے بعد حلقہ بندیاں ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعینات، صدر نے منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے