مرتضی وہاب

جماعتِ اسلامی کو مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا چاہیے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کو مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا چاہیے، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اداروں سے امید ہونی چاہیے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 15 جنوری کو انتخابات نہ کرانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر 2 کلو میٹر پیدل راہداری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کراچی میں بہتری کا کام جاری رکھا ہوا ہے، ہمیں کام کے اوپر فوکس کرنا چاہیے۔ پہلے فیز میں برنس روڈ کے پاس پیپلز اسکوائر بنایا، ایک خوبصورت فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کیا گیا، اس کے بعد ابراہیم حیدری میں اربن اسٹیٹ ڈیولپ کیا، دوسرے فیز میں کام کا آغاز چند ماہ پہلے کیا تھا۔

واضح رہے کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ یہاں پر موجود فوڈ اسٹریٹ سے سب کو محبت ہے، یہ جگہ ضلع جنوبی میں واقع ہے، سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کھانے کے ساتھ واک بھی ضروری ہے، شہریوں کے اندر یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ شہر ان کا ہے، شہریوں سے درخواست ہے اس کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے