متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی کمپنیوں کے مابین تجارتی معاہدہ، شراب سمیت متعدد مصنوعات کی خریداری پر اتفاق کیا گیا

متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی کمپنیوں کے مابین تجارتی معاہدہ، شراب سمیت متعدد مصنوعات کی خریداری پر اتفاق کیا گیا

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’20’ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے شمالی مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی غیرقانونی یہودی بستیوں کے سربراہ “یوسی داگن”  دبئی پہنچے  ہیں جہاں انہوں‌ نے اماراتی کمپنی کے ساتھ یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی فروخت کا معاہدہ کیا ہے، یوسی داگن کے ہمراہ مغربی کنارے کی بستیوں میں واقع فیکٹریوں کے سربراہان بھی امارات کے دورے پر گئے ہیں۔

چینل نے مزید کہا کہ “داگان”  فیکٹری کے سربراہان کے ساتھ  پہلی بار یو اے ای کا دورہ کر رہے ہیں، انہوں ‌نے اماراتی کمپنیوں کے منیجرز سے ملاقات کے صرف ایک ماہ بعد یہ دورہ کیا ہے۔

چینل کے مطابق اسرائیلی کمپنیوں اور ایک اماراتی کمپنی کے مابین سمجھوتوں پر دستخط ہوئے، ان معاہدوں میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ اماراتی کمپنی مغربی کنارے کے متنازع کارخانوں سے شراب، شہد، زیتون کا تیل اور دیگر اشیا درآمد کرے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعاون کے معاہدوں میں  تیزی لائی ہے، دوسری طرف  بحرین اور سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: غزہ میں جنگ اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ یمن میں ہماری کوششوں کو پیچیدہ بنا رہا ہے

پاک صحافت یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے