ن لیگ پیپلز پارٹی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا 8 فروری کو الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے 8 فروری کو الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں، تمام پولیٹیکل پارٹیز کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خود کو ملک کی بڑی پارٹی کہلوانے والی جماعت الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ اگر کوئی پارٹی اتنی بڑی ہے تو پھر الیکشن میں 2 ماہ کی تاخیر کی بات کیوں کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگوں میں بھی الیکشن ہوتے ہیں، ہر الیکشن میں حالات کوئی اچھے نہیں رہے لیکن الیکشن ہوئے، الیکشن 8 فروری سے آگے نہیں جانا چاہئیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمے دار پی ٹی آئی ہو گی،‎ پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے