عظمی بخاری

پیپلز پارٹی سمجھ گئی ہے ان کی سیاسی بقا نواز شریف کا نام لینے میں ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو یہ بات سمجھ میں آ گئی ہے کہ ان کی سیاسی بقا نواز شریف کا نام لینے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہیں یقین آ گیا ہے عوام نے نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ 90ء کی دہائی کی سیاست سے باہر آجائیں، پاکستان اس قسم کی کھوکھلی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکشن سے پہلے رونے دھونے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔ محنت کریں، حسد نہیں، پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کسی طرح پورے کرنے پر توجہ دے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے