شہباز شریف

پی ٹی آئی 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے، انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمے دار پی ٹی آئی ہو گی۔ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو اور عوام کی معاشی مشکلات ختم ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سائفر کی طرح پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات کے خلاف سازش کر رہی ہے، پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دہری اور منافقانہ پالیسی پر کاربند ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میڈیا میں الیکشن جلد کرانے جبکہ عدالتوں میں الیکشن کے التواء کے لیے پٹیشنز کرتی ہے، ‎2018ء کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمے داری نبھائی تھی، ‎2018ء میں بیوروکریسی کے ڈی آر اوز کا فرض نبھانے پر پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے