مریم نواز

نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے، مریم نواز

پشاور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہےکہ  نواز شریف کو ’مائنس‘ کرنے والے خود ’مائنس‘ ہو چکے ہیں اور نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی اور مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہا بلکہ پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آ رہا ہے، نواز شریف کے دور میں5 سال آٹے،گھی اور چینی کی قیمت نہیں بڑھی، نواز شریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی، نواز شریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی اور مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے، انہوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، نواز شریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی، ان کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی کیونکہ سازشی نہیں چاہتےتھےکہ پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہو۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے