رانا ثناءاللہ

عمران خان شروع سے دھمکیاں دے رہے اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر کسی بھی وقت مقدمہ بن سکتا ہے کیونکہ وہ شروع سے دھمکیاں دے رہے ہیں اور بلیک میلنگ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں پہلے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا تھا پھر مقدمات بنائے جاتے تھے لیکن ہم نے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے خلاف براہ راست مقدمہ بنایا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس ثبوت ہیں کہ عمران خان اور شہزاد اکبر نے ہیروئن کا تھیلہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا، اسلام آباد پولیس نے ان کی بات نہ مانی تو انھوں نے ایف آئی اے کو استعمال کیا، اگر ہیروئن میری ثابت ہو جائے تو مجھے سزا دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد پر مسلح جتھوں کے ساتھ چڑھائی کی، عمران خان کے خلاف مقدمہ بنتا ہے اور بننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے