تنقید کرنے والے صارفین سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سنی لیونی

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ ان پر تنقید کرنے والے صارفین سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔۔ ان کا کہنا ہے کہ  اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنی لیونی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے لوگ میرے بلز ادا نہیں کرتے، کھانا بنانے میں میری مدد نہیں کرتے، بچوں کے ڈائپرز بدلنے میں میرا ساتھ نہیں دیتے، بلکہ یہ ٹرولرز کسی بھی طرح میری زندگی میں شامل نہیں ہیں، یہ میری فیملی کا حصہ نہیں ہیں۔

سنی لیونی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے کمنٹس کو نہ پڑھاجائے اور انہیں ’’بلاک‘‘ کردیا جائے، میں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر تنقید کرنے والوں کا مقصد صرف اور صرف توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے، یہ چھوٹے بچوں کی طرح ہوتے ہیں جو توجہ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے