اکبر ایس بابر

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونا خوش آئند ہے۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونا خوش آئند ہے، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پاکستانی سیاست میں انقلاب آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ چاہتے ہیں کہ غیر قانونی فنڈنگ پر جامع تحقیقات ہوں۔ کیس الیکشن کمیشن میں لانا ذاتی مفاد کے لیے نہیں تھا، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونا خوش آئند ہے، امید ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کریں گے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ 20 ہزار آسٹریلین ڈالر اور 27 ہزار یورو سمیت بھاری رقوم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔ سابق حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، عمران خان خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے کزن بھی اس کیس میں ہمارے ساتھ شامل رہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے